کراچی(آئی این پی )سندھ ہائیکورٹ نے ٹارگٹ کلنگ کیس میں 3 مبینہ را ایجنٹس کی ضمانت منظور کر لی۔سندھ ہائیکورٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے کیلئے کراچی میں شہری کی ٹارگٹ کلنگ کے کیس کی سماعت ہوئی، ملزمان میں طلعت اقبال، شیراز اور صبغت اللہ کی ضمانت منظور کر لی گئی۔عدالت نے ملزمان کو فی کس تین تین لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ملزمان کے وکیل عمران میو نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کی جانب سے پہلے کیس اے کلاس کردیا گیا تھا، ملزمان 2022 سے جیل میں ہیں، کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں