پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے عمران خان کے بیٹوں کے انٹرویو سے متعلق لاعلمی ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ ٹیم کی تمام توجہ صرف کرکٹ پر ہے۔
لارڈز میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ کے پہلے روز کھانے کے وقفے کے دوران برطانوی براڈکاسٹر نے عمران خان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان کا انٹرویو نشر کیا، جسے سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن نے کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نشریات پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ناراضی کا اظہار کیا، اور یہ بھی خبر آئی کہ وقفے کے بعد ٹیم کی میدان میں واپسی میں ہچکچاہٹ دیکھی گئی۔ پریس کانفرنس کے دوران سرفراز احمد نے واضح کیا کہ انہیں اس معاملے کا کوئی علم نہیں اور نہ ہی انہیں اس بات کی اطلاع ہے کہ پی سی بی نے اس حوالے سے انگلینڈ کرکٹ حکام سے کوئی شکایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم معمول کے مطابق وقفے کے بعد میدان میں اترنے کی تیاری کر رہی تھی اور انٹرویو کے باعث کسی قسم کی رکاوٹ یا تاخیر نہیں ہوئی۔ ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ کھلاڑی خراب پرفارم کر رہے ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ کھلاڑیوں پر الزام لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم پاکستان کا بہترین کھلاڑی ہے، جنہوں نے پرفارم بھی کیا ہے، اور سیریز کے بعد بیٹھ کر صورتحال کا جائزہ لیں گے، اور فیصلہ کریں گے کہ کس کو برقرار رکھنا ہے اور کس کو باہر کرنا ہے۔