لارڈز ٹیسٹ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پلیئرز کی حفاظت کیلئے اضافی اقدامات

لارڈز ٹیسٹ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پلیئرز کی حفاظت کیلئے اضافی اقدامات

لندن: انگلینڈ اور بھارت کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے موقع پر لارڈز گراؤنڈ میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

تماشائیوں کی جامہ تلاشی کے ساتھ ساتھ اسٹینڈز میں خفیہ سیکیورٹی گارڈز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی حکام کو خدشہ ہے کہ مظاہرین میچ کو ہدف بنا سکتے ہیں، اس لیے کھلاڑیوں کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ یہ میچ لارڈز پر دو سال بعد ہونے والا سب سے ہائی پروفائل مقابلہ ہے۔ اس سے قبل ایک ایشز ٹیسٹ کے دوران ایم سی سی ممبرز کے آسٹریلوی کھلاڑیوں سے بدتمیزی کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔میچ کے لیے ابتدائی چاروں دنوں کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں جبکہ آخری دن کے لیے 16 ہزار ٹکٹس بک ہو چکے ہیں، جس سے میچ کی غیرمعمولی مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے۔