اضافے کی صورت میں کمیشن پر سالانہ کروڑوں روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑنا تھا
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافے کی تجویز مسترد کردی گئی۔ پی ایچ ای سی بورڈ نے تنخواہوں میں دیگر سرکاری ملازمین کی طرز پر 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔ 12 فیصد اضافے کی صورت میں کمیشن پر سالانہ کروڑوں روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑنا تھا۔پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بورڈ اجلاس میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت مختلف ایجنڈا آئٹمز زیرِ غور آئے۔ اجلاس میں ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافے کی تجویز بھی پیش کی گئی تھی، تاہم بورڈ نے تجویز مسترد کردی۔بورڈ نے پی ایچ ای سی ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس طرح ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ دیگر سرکاری ملازمین کے لیے منظور کیے گئے اضافے کی شرح کے مطابق ہوگا۔ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں 12 فیصد اضافے کی صورت میں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ پر سالانہ کروڑوں روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑنا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ بورڈ نے 12 فیصد کے بجائے 7 فیصد اضافے کی منظوری دی۔ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافے کا معاملہ لاہور نیوز نے بھی پہلے اجاگر کیا تھا۔