پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافے کی منظوری

    اسلام آباد (آئی این پی )قومی ایئرلائن کے ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافے کی اصولی منظوری دیدی گئی۔پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 4سال کے انتظار کے بعد ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی گئی۔اعلامیے کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد کا اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے، ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے کیڈر وائز تبدیلی کی جائیگی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں آخری اضافہ 4 سال قبل ہوا۔