سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں25فیصد اضافے پر غور

 اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی حکومت نے  مالی سال 2025-26کا بجٹ 2جون کو پیش کرنے  کا فیصلہ کیا ہے ۔حکومت اور وزارت خزانہ کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں  ۔میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ   وفاقی حکومت ملازمین کو ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے اور اس سلسلے میں ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافے کی تجویز پر غور  کیا جارہاہے ۔ذرائع  نے بتایا کہ   گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک 20 فیصد اضافہ  متوقع ہے،  تاہم حتمی فیصلہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے بعد کیا جائے گا، جو   22 مئی 2025 تک جاری رہیں گے ۔