لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 36 اسامیوں کے تحریری امتحان کا نتیجہ جاری کر دیا ہے۔ تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے 162 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے عارضی طور پر اہل قرار دیا گیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 36 اسامیوں کے لیے ہونے والے تحریری امتحان کے نتیجے میں 162 امیدوار انٹرویو کے لیے کامیاب قرار پائے ہیں۔