تمام نتائج پنجاب پبلک سروس کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں
لاہور (یواین پی)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومتِ پنجاب کے مختلف محکموں میں اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ۔ اس سلسلے میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) سمیت دیگر محکموں کے تحریری اور حتمی نتائج کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) میں سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر کی 101 اسامیوں کے لیے 9 ہزار 352 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں