لاہور( کرائم رپورٹر)پنجاب پبلک سروس کمیشن کا لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،محکمہ اوقاف اور محکمہ ہیلتھ سمیت پنجاب حکومت کے 06 مختلف محکمہ جات کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں اسسٹنٹ پروفیسر آف کمیونٹی میڈیسن کی اسامیوں کے لیے سات امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر آف فارموکالوجی کے لیے نو امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، دو اسامیاں موضوع امیدوار کی عدم دستیابی کی وجہ سے خالی رہیں، اسی طرح سینئر رجسٹرار کیسٹرون ٹالوجی کے لیے 10 امیدوار کامیاب جبکہ سینئر رجسٹرار کڈنی ٹرانسپلانٹ کے لیے ایک امیدوار کامیاب رہا، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں ہی سینئر رجسٹرار پلاسٹک سرجری کے لیے 14 امیدوارکامیاب رہے ،محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں کنسلٹنٹ ریڈیالوجسٹ کے لیے 50 امیدوار کامیاب رہے۔ لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ کی اسامی کے لیے ایک امیدوار کامیاب ہوا جبکہ محکمہ اوقاف اینڈ ریلیجس افیئرز میں اسسٹنٹ انجینئر کے لیے ایک امیدوار کامیاب، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا میں اسسٹنٹ سیکرٹری کی ایک اسامی کے لیے امیدوار کامیاب جبکہ پنجاب فارسٹری وائلڈ لائف اینڈ فشریز ڈیپارٹمنٹ میں نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر کی دو اسامیوں کے لیے دو امیدوار کامیاب رہے، کامیاب امیدواروں کی فہرست پی پی ایس سی نے اپنی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دی ہے۔