لاہور(خصوصی رپورٹ )پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی آسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔ ہائوسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ریسرچ) کی ایک آسامی پر 5امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں جن میں محمد عبداللہ، محمد اویس رضا، مدثر وقاص، اکرام وسیم اور اکرام اللہ شامل ہیں۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں بائیو کیمسٹ کی ایک آسامی پر 5امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے جن میں مبرا نظر، بینش ممتاز، ماریہ عزیز، قتیلہ خالد اور اسماء الطاف شامل ہیں۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں پرسنل اسسٹنٹ کی آسامی پر ایک امیدوار محمد مجاہد انگریزی شارٹ ہینڈ ٹیسٹ میں کامیاب ہواہے۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ساہیوال ڈویژن میں انفورسمنٹ آفیسر کی 14آسامیوں پر امیدوار کامیاب ہوئے جن میں عمیر احمد، ذیشان احمد، محمد حسین، ذوالقرنین جعفر، رضوان اصغر شامل ہیں۔ محکمہ سپیشل ایجوکیشن میں جونیئر سپیشل ایجوکیشن ٹیچر( ذہنی معذور بچوں کے لئے) کی 153آسامیوں پر امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے،کامیاب امیدواروں میں سمیعہ احمد، ملک اشفاق فیروز، رامین، رابعہ امین اور زاہد الرحمن انصاری شامل ہیں۔ سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔