چوری کی وارداتوں میں ملوث خاتون اور 2 بیٹے گرفتار

لاہور (این این آئی)کوٹ لکھپت پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث خاتون اور اس کے 2 بیٹوں کو امرسدھو کے علاقے سے گرفتار کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان رکشے میں سامان شفٹ کرنے کے بہانے وارداتیں کرتے تھے، ملزمان نے چند روز قبل زینب نامی خاتون کا 18 لاکھ مالیت کا سونا چوری کیا تھا۔ملزمان سے چوری شدہ سونا برآمد کرلیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں رضیہ بی بی، سفیان اور فیضان شامل ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔