پی ٹی آئی نے احتجاج کی جعلی ویڈیوز پھیلائیں: عظمی بخاری

 پی ٹی آئی حکومت نے 13 سال میں صوبے کو کیا دیا‘ عوام کے ساتھ کیا سلوک کیا ؟
لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے   پی ٹی آئی نے احتجاج کی جعلی ویڈیوز پھیلائیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صوبائی وزیر عظمی بخاری   پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی فیک ویڈیوز کی حقیقت سامنے لے آئیں۔انکا کہنا تھا کہ جامشورو میں ایک بوائلر کی پرانی ویڈیو کو پشاور احتجاج سے منسوب کیا گیا، ایک بھارتی شہری اشوک سوان نے جنترمنتر کے احتجاج کی ویڈیو کو اسلام آباد احتجاج کی ویڈیو سے منسوب کیا۔انہوں نے کہا کہ جعلی لیڈرشپ، جعلی انقلاب، جعلی احتجاج!، اگلی بار چاند پر بھی جلسہ کروا دینا، ناسا والی ویڈیو لگا دینا۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 13 سال میں اس صوبے کو کیا دیا؟ پی ٹی آئی حکومت نے کے پی کے عوام کے ساتھ کیا سلوک کیا یہ روز روشن کی طرح عیاں ہے۔