وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا سے متعلق 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی

 اسحاق ڈار مانیٹرنگ کمیٹی کے کنوینئیرمقرر‘رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال بھی شامل ہیں
اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا  سے متعلق 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی۔ ذرائع  کے مطابق کمیٹی صوبے میں گورنس، لا اینڈ آرڈر اور روز مرہ امور کی مانیٹرنگ کرے گی، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار مانیٹرنگ کمیٹی کے کنوینئیر اوررانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اعظم نذیر تارڑ، امیر مقام، طارق فضل چودھری، خالد مقبول صدیقی کمیٹی میں شامل ہوں گے جبکہ مانیٹرنگ کمیٹی میں پیپلز پارٹی، بی اے پی اور آئی پی پی کا ایک ایک نمایندہ شامل ہو گا