چترال فٹ بال لیگ کی تیاریاں مکمل، لیگ آج سے شروع ہوگی

لیگ میں ملک کی نامور فٹ بال ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی:کمال عبد الجمیل
چترال (سپورٹس ڈیسک) چترال فٹ بال لیگ کا آغاز آج ہفتہ، 29 اگست سے کرنل مراد اسٹیڈیم دروش، چترال میں ہوگا،چیف آرگنائزر کمال عبد الجمیل نے بتایا کہ لیگ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور لیگ میں ملک کی نامور فٹ بال ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ چترال فٹبال لیگ کا انعقاد آئیڈیل فٹبال کلب دروش کے زیر اہتمام چترال سکاؤٹس کے تعاون سے کیا جا رہا ہے، جبکہ لیگ کے انعقاد میں ضلعی انتظامیہ لوئر چترال، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس، چترال پولیس اور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کا بھی تعاون حاصل ہے۔ لیگ میں ملک کی بہترین اور معروف فٹبال ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، جن میں دفاعی چیمپئن کے آر ایل، پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، خیبر پختو نخوا پولیس، گوجرانوالہ واپڈا اور این ایل آئی رجمنٹ کے علاوہ واپڈا ہائیڈرو ہاؤسنگ سوسائٹی کوہاٹ کی ٹیم بھی شامل ہے۔ لیگ میں چترال کی نمائندگی کرنے والی مقامی ٹیموں میں چترال مارخور، ون مائنڈڈ ایف سی لوٹکوہ، ایون ایف سی اور آئیڈیل ایف سی دروش شامل ہیں،