مرکزی سٹیج بنا دیا گیا ‘ ہزاروں کرسیاں لگانے اور دیگر انتظامات کو بھی حتمی شکل د یدی گئی
لاہور(آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی آج (ہفتہ کو)لاہور میں مینارِ پاکستان پر جلسہ کرے گی ۔ تفصیل کے مطابق لاہور میں مینارِ پاکستان پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جلسہ گاہ کو حتمی شکل دینے کیلئے کارکنوں اور پارٹی قیادت نے انتظامات مکمل کیے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے مرکزی اسٹیج نصب کر دیا گیا ہے، جبکہ ہزاروں کرسیاں لگانے اور دیگر انتظامات کو بھی حتمی شکل د یدی گئی ہے ۔ پارٹی کی لاہور قیادت نے جلسہ گاہ میں تیاریوں کا جائزہ لیا ۔صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے کہا کہ آج 25 جولائی کو بارش کا امکان نہیں، اس لئے موسم سازگار رہنے کی توقع ہے۔ تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متبادل انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں۔