سندھ ہائیکورٹ کا ٹریفک مسائل کے حل کیلئے جامع ماسٹر پلان تیار کرنے کا حکم

کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ نے صوبے بھر میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے جامع ماسٹر پلان تیار کرنے کا حکم جبکہ نے چیف سیکریٹری سندھ کو اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی کر دی۔عدالت نے ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخلے پر پابندی اور ٹریفک مسائل سے متعلق 7 درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلے کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ کو اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی جس میں محکمہ داخلہ، ٹرانسپورٹ، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔ عدالت نے کمیٹی میں محکمہ ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی کے محکمے کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کر دی۔عدالت کے فیصلے کے مطابق اعلی سطحی کمیٹی سندھ بھر میں ٹریفک کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لے گی اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے گی۔ ماسٹر پلان میں متعلقہ اداروں کی ذمہ داریاں اور عمل درآمد کی مدت واضح کریں