خطے کے ممالک علاقائی سکیورٹی چھتری کے قیام کی جانب بڑھ رہے ہیں، ، مہدی رحیمی
تہران(آئی این پی )ایران کے ایک اعلی عہدیدار نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ دفاعی معاہدے میں ایران کو بھی شمولیت کی دعوت دی گئی ہے، تاہم دیگر تینوں ممالک کی جانب سے تاحال اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔ایرانی پارلیمنٹ کی نیوز ایجنسی کے سربراہ مہدی رحیمی نے قطری نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ تہران کو معاہدے میں شامل ہونے کی دعوت موصول ہوئی ہے اور معاملہ زیر غور ہے۔مہدی رحیمی کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک علاقائی سکیورٹی چھتری کے قیام کی جانب بڑھ رہے ہیں، جو ایران کے لیے ایک کامیابی ہے کیونکہ تہران طویل عرصے سے خطے میں مقامی سکیورٹی نظام کی حمایت کرتا رہا ہے