پاکستان کے پائیدار ترقی کی جانب بڑھنے کا وقت آ گیا : احسن اقبال

  بنیادی معاشی چیلنج اب معاشی استحکام کے بجائے معیشت میں بنیادی اور پائیدار تبدیلی لانا ہے
 پاکستان نے 2035 تک 1 کھرب ڈالرز کی معیشت بننے کا ہدف مقرر کیا ہے : طلبہ سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے  پاکستان کو معاشی استحکام سے آگے بڑھ کر پائیدار اقتصادی ترقی، پیداوار میں اضافے، برآمدات کے فروغ، سرمایہ کاری اور روزگار کے وسیع مواقع کی طرف جانا ہو گا۔ پاکستان کا بنیادی معاشی چیلنج اب معاشی استحکام کے بجائے معیشت میں بنیادی اور پائیدار تبدیلی لانا ہے۔ انہوںنے یہ بات  وزارتِ منصوبہ بندی و ترقی میں ہارورڈ بزنس اسکول کے ایم بی اے کے طلبہ سے ملاقات میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 2035 تک 1 کھرب ڈالرز کی معیشت بننے کا ہدف مقرر کیا ہے تاہم مقصد صرف مجموعی قومی پیداوار کا ایک بڑا عدد حاصل کرنا نہیں بلکہ قومی پیداواری صلاحیتوں کو اس سطح تک پہنچانا ہے کہ پاکستان 2035 میں ایسی مصنوعات اور خدمات عالمی منڈی میں مسابقتی بنیادوں پر فروخت کر سکے جو آج پیدا نہیں کر رہا