راجیو شکلا عبوری صدر مقرر: راجر بنی کے عہدے سے استعفیٰ کے بعد بی سی سی آئی کی عبوری قیادت سنبھالی

راجیو شکلا عبوری صدر مقرر: راجر بنی کے عہدے سے استعفیٰ کے بعد بی سی سی آئی کی عبوری قیادت سنبھالی

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے عبوری صدر مقرر: راجیو شکلا نئے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال گئے

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) میں بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے۔ سابق صدر راجر بنی نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے، جس کے بعد نائب صدر راجیو شکلا نے عبوری صدر کے طور پر چارج سنبھال لیا ہے۔بی سی سی آئی کے آئین کے مطابق صدر کی عمر 70 سال سے زائد نہیں ہو سکتی، اور راجر بنی 19 جولائی کو 70 سال کے ہوگئے تھے۔راجیو شکلا اس ذمہ داری کو آئندہ انتخابات تک سنبھالیں گے جو کہ ستمبر میں متوقع ہیں۔ نئے صدر کا انتخاب سالانہ جنرل کونسل میٹنگ میں ہوگا۔راجیو شکلا سابق صحافی، سیاسی مبصر، بھارتی سیاست دان اور انڈین پریمیئر لیگ کے سابق چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ وہ 2015 میں آئی پی ایل کے چیئرمین مقرر ہوئے اور دسمبر 2020 میں بی سی سی آئی کے نائب صدر کے طور پر بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے۔