وزیراعظم موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس بلائیں گے

وزیراعظم موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس بلائیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس اور پالیسی کی تفصیلات
اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے۔اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی مدعو کیا جائے گا۔وزیراعظم کے احکامات پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مؤثر پالیسی تیار کرنے پر کام جاری ہے۔وزیراعظم آفس کے جاری اعلامیے کے مطابق پالیسی کا ورکنگ پیپر تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔اعلیٰ سطح اجلاس میں موجودہ ہنگامی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات پر غور کیا جائے گا۔