سیالکوٹ (خصوصی رپورٹ )ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھی پانی سے متاثر، دو دن سے بیرکوں، ڈیوڑی اور دفاتر میں پانی موجود ہے، جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانی کے باعث قیدیوں اور عملہ کو شدید مشکلات کا سامناہے،آئی جی جیل خانہ جات کے حکم پر سیالکوٹ جیل انتظامیہ نے 240 قیدیوں کو پریزن وینز کے ذریعے سنٹرل جیل گوجرانوالہ منتقل کر دیا، جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلابی مشکلات کے باعث مزید قیدیوں کو گوجرانوالہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔