لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 3 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کر د ئیے،نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن صدر عبداللہ چیمہ کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایس پی صدر آپریشنز کی خالی اسامی پر تعینات کر دیا گیا ہے، ایس پی کینٹ عاطف امیر کا بھی تبادلہ کر دیا گیا اور انہیں آئی جی پنجاب آفس میں کلوز کر لیا گیا، عثمان عزیز کو ایس پی آپریشنز کینٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔