معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی نے باہمی منگنی کا اعلان کیا ہے۔
ٹیلر سوئفٹ نے اپنی حالیہ منگنی کی پوسٹ میں ایک قیمتی ہیرے کی انگوٹھی دکھائی ہے، جس نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی ہے۔انگوٹھی کا ڈیزائن "اولڈ مائن بریلینٹ کٹ" ہے، جو اپنی کلاسک سٹائل اور منفرد چمک کے لیے مشہور ہے۔ یہ انگوٹھی معروف جیولری برانڈ آرٹیفیکس فائن جیولری کے "کنڈرڈ لیوبیک" نے تیار کی ہے۔ ماہرین کے مطابق، اس انگوٹھی کی قیمت اندازاً 6 لاکھ 75 ہزار ڈالر سے 10 لاکھ ڈالر کے درمیان تخمینہ لگائی گئی ہے، جسے دنیا کی مہنگی اور نمایاں ترین شوبز انگوٹھیاں شمار کیا جاتا ہے۔یہ خبر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جہاں مداح اور صارفین اس انگوٹھی کی خوبصورتی اور قیمت کی تعریفیں کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی، یہ بھی توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ ٹیلر اور ٹریوس جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔