راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپیل ویز کھول دیے گئے

راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپیل ویز کھول دیے گئے

راولپنڈی: راول ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث انتظامیہ نے اسپیل ویز کھول دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیم میں پانی کی سطح 1751 فٹ تک پہنچنے پر اسپیل ویز کھولے گئے جو تقریباً پانچ گھنٹے تک کھلے رہیں گے۔ حکام نے بتایا ہے کہ پانی کی سطح 1746 ایکڑ فٹ تک آنے پر اسپیل ویز دوبارہ بند کر دیے جائیں گے۔انتظامیہ کے مطابق اسپیل ویز کھولنے سے قبل شہریوں کو خبردار کرنے کے لیے سائرن بجایا گیا تاکہ آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کر سکیں۔

قومی آفات سے نمٹنے کے ادارے (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ اسپیل ویز کھلنے سے کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ اس حوالے سے کورنگ نالہ کے کناروں پر رہائش پذیر شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خاص احتیاط کریں اور پانی کے قریب جانے سے گریز کریں۔