عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی کرنے والا بے نقاب، پولیس نے گرفتار کرلیا

اکرہ (آئی این پی) افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعوی کرنے والے شخص کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں نامعلوم افراد نے اس کشتی کو آگ لگا دی جسے مبینہ طور پر عالمی طوفان سے نجات کا ذریعہ قرار دیا جا رہا تھا۔مقامی میڈیا کے مطابق خود کو نبی قرار دینے والے شخص، جسے "ایبو نوح" کہا جا رہا ہے، اس نے دعوی کیا تھا کہ 25 دسمبر 2025 کو پوری دنیا میں ایک بڑا طوفان آئے گا اور صرف وہی لوگ محفوظ رہیں گے جو اس کی تیار کردہ کشتیوں میں موجود ہوں گے