اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ عمان بھی رنگ لانے لگا،ان کے دورے کے نتیجے میں پروفیشنلز کی 11 کیٹیگریز کا ویزا کھول دیا گیا ہے۔ عمان میں پاکستانی سفیر سید عمان صفدر بخاری نے یو ٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ عمان نہایت اہم تھا،,ان کے دورے کے نتیجے میں پروفیشنلز کی 11 کیٹیگریز کا ویزا کھول دیا گیا۔سید نوید صفدر بخاری نے کہا کہ آئندہ ہفتے میں اس حوالے سے تفصیلی اعلان کروں گا۔