سفر فری‘ مسافروں کا رش امڈآیا،شاہدرہ میٹرو بس سٹیشن پر بد نظمی

 سپیڈو، گرین الیکٹرو اور میٹرو بسوں میں مسافروں کا رش امڈ آیا
لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت کی جانب سے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں فری سفری سہولیات،سپیڈو، گرین الیکٹرو اور میٹرو بسوں میں مسافروں کا رش امڈ آیا،م ئوثر میکنزم نہ ہونے اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث شاہدرہ میٹرو بس سٹیشن پر بد نظمی دیکھنے کو ملی،میٹرو بسوں میں کمی کی وجہ سے شاہدرہ سٹیشن پر مسافروں کا شدید رش ،شاہدرہ سٹیشن پر دھکم پیل کے مناظر بھی دیکھنے میں آئے ہیں،دھکم پیل کے باعث متعدد خواتین گر گئیں۔