جیکب آباد (آئی این پی )پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ایک بار پھر جیکب آباد اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے ٹرین کے اچانک رک جانے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس میں 600 سے زائد مسافر سوار تھے جن کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے متبادل ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیا گیا