جیکب آباد (خصوصی رپورٹ)کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل کو سکیورٹی خدشات کے باعث جیکب آباد ریلوے سٹیشن پر روک لیا گیا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث ٹرین کو روکا گیا، سینکڑوں مسافر مرد وخواتین سخت گرمی سے پریشان ہوگئے۔مسافروں کا کہنا ہے کہ جیکب آباد سے لوکل ٹرانسپورٹ بھی نہیں مل سکتی جبکہ ریلوے انتظامیہ کرایہ بھی واپس نہیں کررہی۔