غزہ میں نسل کشی روکنے کیلئے سلامتی کونسل فوری اقدام کرے عاصم افتخار

اسرائیلی اقدامات عالمی قانون کی صریح خلاف ورزی ، دنیا براہِ راست قتلِ عام دیکھ رہی ہے،  تاخیر کومعاف نہیں کرے گی 
نیویارک (آئی این پی)پاکستان نے غزہ میں نسل کشی روکنے کیلئے سلامتی کونسل سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے  سلامتی کونسل  میںخطاب  کرتے ہو ئے کہی ۔انہوں نے  کہا کہ غزہ میں بڑے پیمانے پر قتل، بے دخلی، قحط اور تباہی جاری ہے، اسرائیل فلسطینیوں کی سرعام نسل کشی کررہا ہے۔عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، دنیا براہِ راست قتلِ عام دیکھ رہی ہے، سلامتی کونسل کو اپنے چارٹر کے مطابق اقدام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دنیا تاخیر کومعاف نہیں کریگی، تاریخ خاموشی کو یاد رکھے گی، دنیا بے عملی کو فراموش نہیں کرے گی، سلامتی کونسل کو اپنے چارٹر کے مطابق اقدام کرنا ہوگا۔