پاکستان امن دستوں اورامدادی کارکنوں کی سلامتی کیلئے پرعزم ہے: پاکستانی مستقل مندوب کا خطاب
نیویارک(آئی این پی )پاکستان نے عالمی برادری سے امدادی کارکنوں اوریو این عملے کے تحفظ کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں اورتباہی کے درمیان حائل افرادکادفاع کیا جائے ۔ ان خیاالات کااظہار اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں اپنے خطاب میں کیا۔عاصم افتخار نے کہا کہ امدادی کارکنوں پرحملے شہریوں کے تحفظ کے نظام کوکمزورکررہے ہیں سلامتی کونسل قرارداد 2730 پر فوری اور مستقل عملدرآمد یقینی بنائے۔عاصم افتخار نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا وہ شہریوں اورتباہی کے درمیان حائل افرادکادفاع کرے امدادی کارکنوں پرحملے بین الاقوامی قانون کے احترام میں کمی ظاہرکرتے ہیں مسلح تنازعات کے تمام فریق امدادی کارکنوں کااحترام اورتحفظ کریں۔