ویل ڈن سی سی ڈی فوری انصاف‘30 روپے کیلئے2بھائی قتل کرنیوالے2 ملزم مارے گئے

سی سی ڈی چوہنگ ملزموں اویس اور شہزاد  کو ساتھیوں کی نشاندہی کیلئے لے جارہی تھی‘انہیں چھڑانے کیلئے ساتھی نے فائرنگ کردی

 لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ میں 30 روپے کے معمولی تنازعے پر دو سگے بھائیوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث 2 مرکزی ملزم اپنے انجام کو پہنچ گئے۔ ترجمان کے مطابق سی سی ڈی چوہنگ چند روز قبل 30 روپے کے تنازعہ پر دو سگے بھائیوں کو تشدد کرکے قتل کرنے والے ملزمان کو دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کے لیے رائیونڈ کے علاقے پہنچی جہاں ان کے ساتھی توقیر نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ انہیں چھڑوانے کے لیے  فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر زیر حراست ملزم اویس اور شہزاد مارے گئے جبکہ حملہ آور  فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے