اسلام آباد(آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف کو اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کا اہم ٹاسک سونپ دیا ۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے غیر جمہوری اقدامات کے خلاف اپوزیشن کو متحد کیا جائے گا، عمران خان کی ہدایت پر بیرسٹر سیف نے اپوزیشن جماعتوں کے کئی اہم رہنمائوں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہائوس میں اپوزیشن جماعتوں کی اہم بیٹھک رواں ہفتے متوقع ہے، وزیر اعلیٰ کے پی کی جی ڈی آے رہنمائوں پیر پگارا اور ذوالفقار مرزا سے اسی ہفتے ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اور جے یو آئی سمیت دیگر پارٹی سربراہوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔