ایک کیوسک کا مطلب ایک سیکنڈ میں2لاکھ83ہزار لٹر سے زیادہ پانی گزرنا ہے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر لوگوں کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے  کیوسک کا مطلب کیا ہے ‘ماہرین کے مطابق کیوسک دراصل " کیوبک فٹ فی سیکنڈ" کا مخفف ہے جو پانی کے بہاؤ کو ظاہر کرتا ہے۔ ایک مکعب فٹ پانی تقریباً 28.32 لیٹر کے برابر ہوتا ہے۔ اس حساب سے اگر کسی مقام سے ایک لاکھ کیوسک پانی گزرے تو اس کا مطلب ہے  فی سیکنڈ 2 لاکھ 83 ہزار لیٹر سے زائد پانی گزر رہا ہے۔یوں بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے دو لاکھ کیوسک پانی کا مطلب ہے  فی سیکنڈ 5 لاکھ 66 ہزار لیٹر سے زائد پانی پنجاب میں داخل ہوا، جو بڑے پیمانے پر تباہی کا باعث بن رہا ہے۔