سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کو20 لاکھ فی کس دئیے جائینگے عطاء تارڑ

 متاثرین  کو  ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے،  مشکل کی گھڑی میں  فوج سمیت تمام ادارے  متحد ہو کر  متاثرین  کو ریلیف دینے میں مصروف ہیں
صورتحال  سے نمٹنے کے لئے  ہر حوالے سے خود  کو تیار کرنا ہو گا ‘ ضروری ہے   اب آبی گزر گاہوں میں تعمیرات  کو روکا جائے:میڈیا سے گفتگو

وزیر آباد (آن لائن)  وزیر اطلاعات و نشریات  عطا اللہ  تارڑ نے کہا ہے  سیلاب متاثرین  کو  ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔  مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج سمیت تمام ادارے  متحد ہو کر  متاثرین  کو ریلیف دینے میں مصروف ہیں ۔ پانی  اترنے کے  بعد سیلاب متاثرین کی  بحالی کے لئے فوری اقدامات  اٹھائے  جائیں گے ۔  جاں  بحق ہونے والوں کو فی کس بیس لاکھ روپے بھی دئیے جائیں گے ۔  وزیر آباد میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر میڈیا  کو بریفنگ  دیتے ہوے انہوں  نے کہا  پاک فوج امدادی کارروائیوں میں  برابر کی شریک ہے ۔   سیلاب متاثرین  کو  ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے ۔   سڑکوں کی بحالی کے لئے کام  بھی جاری ہے ۔  انہوں نے کہا   متا ثرین  کیمشکلات کا بھر پور احساس ہے ۔ مال مویشیوں کے نقصانا ت کا بھی  تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔   بجلی سے متعلقہ مسائل بھی حل کئے  جارہے ہیں ۔  انہوں نے کہا آئند ہ چند ہفتوں میں بارشوں کے نئے  سپیل کی جو پیشنگوئی ہے اس میں مزید طغیانی ا ٓنے  کا خد شہ  ہے۔  ایسے میں شہری زیادہ سے زیادہ احتیاط برتیں  ۔  انہوں نے کہا کہ  وزیر آباد اور ملحقہ دیہات بڑے  نقصان سے محفوظ رہے ہیں ۔   انہوں نے کہا تمام  ادارے اس وقت ٹیم ورک کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔    پانی اترنے کے بعد متاثرین کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کئے  جائیں گے  مشکل کی گھڑی میں ہم سب متحد ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ یہ  حقیقت سب کے سامنے ہے کہ  پورے خطے میں معمول سے زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں ۔  ہمیں صورتحال  سے نمٹنے کے لئے  ہر حوالے سے خود  کو تیار کرنا ہو گا ۔ اس سلسلے میں سب سے ضروری ہے کہ  آبی گزر گاہوں میں اب تعمیرات  کو روکا جائے ۔ اس  بارے میں اب  ہم نے حتمی فیصلہ کرنا ہے ۔  وزیر اطلاعات  نے یہ اعلان بھی کیا کہ   جاں بحق   افراد کو  فی کس بیس لاکھ روپے دئیے جائیں گے ۔