وزیر اعظم شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کیلئے کل چین روانہ ہوں گے

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شہبازشریف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)اجلاس میں شرکت کیلئے 30 اگست کو چین روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر پیوٹن سمیت مختلف سربراہان مملکت سے وزیراعظم کی ملاقاتیں ہوں گی۔اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی شرکت بھی متوقع ہے۔