سانحہ ماڈل ٹائون ،انکوائری دستاویزات کی فراہمی پر رپورٹ پھر طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے سانحہ ماڈل ٹائون انکوائری کی دستاویزات کی فراہمی کی درخواست پر تفصیلی رپورٹ دوبارہ طلب کرلی،سرکاریوکیل نے کہا کہ دستاویزات کی نقول فراہم کردی گئیں، وکیل درخواست گزار کہا کہ انکوائری ٹربیونل کی رپورٹ کے ساتھ لف بیانات کی نقول فراہم نہیں کی گئیں۔