ٹرک نے موٹرسائیکل سوار روند ڈالا

 نامعلوم موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ٹرک کے نیچے آگیا ، پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کردی 
لاہور(کرائم رپورٹر)تیز رفتاری نے ایک اور جان لے لی۔بتایا گیا ہے کہ جوڑے پل کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق حادثہ موٹرسائیکل ٹرک کے نیچے آنے کے باعث پیش آیا،حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سیفرار ہو گیا۔پولیس نے لاش قبضہ لیکر مردہ خانے میں منتقل کردیا پولیس نے ٹرک کو قبضہ میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی