لیسکو ہیڈکوارٹر میں ای کچہری کاانعقاد

لاہور(خصوصی رپورٹ) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیر صدارت لیسکو ہیڈکوارٹرز میں ای کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں صارفین کی شکایات سنی گئیں اور ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔ای کچہری کے دوران صارفین نے آن لائن اپنی شکایات درج کرائیں، جن پر چیف ایگزیکٹو نے متعلقہ افسران کو فوری ازالے کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔