بین الاقوامی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت 2.7 فیصد بڑھ کر 111 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، جب کہ امریکی خام تیل بھی 100 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مذاکرات میں جلد بہتری نہ آئی تو تیل کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں، جس کا اثر عالمی معیشت پر پڑے گا، خاص طور پر توانائی پر انحصار کرنے والے ممالک پر۔ادھر، حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافے پر غور کر رہی ہے تاکہ ریونیو میں اضافہ کیا جا سکے اور آئی ایم ایف کی شرائط پوری کی جا سکیں۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق، پیٹرولیم لیوی سے حاصل آمدنی ہدف سے تجاوز کر رہی ہے، اور مزید اضافے کے امکانات پر غور جاری ہے۔