لاہور میں مختلف واقعات کے دوران 2 خواتین جاں بحق

لاہور میں مختلف واقعات کے دوران 2 خواتین جاں بحق

لاہور کے شفیق آباد اور برکی کے علاقے میں مختلف واقعات کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ دونوں میتوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایدھی ترجمان کے مطابق، تھانہ شفیق آباد کے علاقے کریم پارک سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی خاتون 30 سال کے قریب عمر کی تھی، جس نے ہسپتال میں دم توڑ دیا ہے۔ ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
اسی طرح، تھانہ برکی کے علاقے بی آر بی نہر سے خاتون کی لاش ملی ہے، جس کی عمر تقریباً 50 سال ہے۔ اس کی شناخت بھی تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کارروائی کے پیش نظر دونوں میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔