قازقستان کا ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کا اعلان

آستانہ (آئی این پی )وسطِ ایشیا کے مسلم اکثریتی ملک قازقستان نے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے دورہ قازقستان کے موقع پر اپنے ہم منصب صدر قاسم جومارت توقایف سے ملاقات کی۔ صدر قازقستان نے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ابراہیمی معاہدے میں شمولیت مشرقِ وسطی کے ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے اور تعاون بڑھانے کی عالمی کوششوں کی حمایت ہے۔واضح رہے کہ وسطی ایشیا کے تمام ممالک کے اسرائیل سے 1990 کی دہائی سے سفارتی تعلقات قائم ہیں۔