لاہور: شادی کا وعدہ کرکے خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

لاہور: شادی کا وعدہ کرکے خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

لاہور: لیاقت آباد پولیس نے شادی کا وعدہ کرکے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے اور بعد ازاں نکاح سے انکار کرنے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی ہے، جسے پنڈی راجپوتاں سے ٹریس کرکے حراست میں لیا گیا۔ متاثرہ خاتون کی ملزم سے بازار میں دوستی ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں کے درمیان رابطہ قائم ہوگیا۔درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس دوران خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش بھی ہوئی، تاہم بچے کی ولادت کے بعد ملزم اپنے نکاح کے وعدے سے مکر گیا۔ایف آئی آر میں مزید الزام عائد کیا گیا ہے کہ خاتون کی جانب سے شادی پر اصرار کرنے پر ملزم اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جینڈر سیل کے سپرد کردی ہے۔