کامیڈین عابد چارلی فالج کے باعث اسپتال میں زیر علاج، طبیعت میں بہتری

کامیڈین عابد چارلی فالج کے باعث اسپتال میں زیر علاج، طبیعت میں بہتری

کامیڈین صدیق محمد المعروف عابد چارلی فالج کے باعث لاہور جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔

ایم ایس لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد حسین کے مطابق عابد چارلی کو 22 ستمبر کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ انہیں فالج کا حملہ ہوا تھا، جس کے باعث مختلف طبی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ڈاکٹر فریاد حسین کے مطابق عابد چارلی کو بلڈ پریشر سمیت دیگر طبی مسائل بھی درپیش ہیں، تاہم اب ان کی حالت میں بہتری کے آثار ہیں۔ایم ایس جنرل ہسپتال نے بتایا کہ عابد چارلی کو مزید بہتر علاج کے لیے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز منتقل کیا جائے گا، جہاں ان کے دماغ کا مزید علاج کیا جائے گا۔دوسری جانب عابد چارلی کے اہل خانہ نے جنرل ہسپتال میں ان کے علاج اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔