رجب بٹ کے بیٹے کی پہلی سالگرہ، سونے کے زیورات اور گاڑی سمیت قیمتی تحائف

رجب بٹ کے بیٹے کی پہلی سالگرہ، سونے کے زیورات اور گاڑی سمیت قیمتی تحائف

لاہور: پاکستانی  یوٹیوبر اور ڈیجیٹل کری ایٹر رجب بٹ کے بیٹے کیوان سلطان کی پہلی سالگرہ کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

سالگرہ کی تقریب میں رجب بٹ کی والدہ، ان کے دوست حیدر اور دیگر اہلِ خانہ بھی شریک ہوئے۔ تقریب کے لیے نیلے رنگ کا تھیم منتخب کیا گیا تھا، جس کے مطابق رجب بٹ، کیوان اور ایمان نے بھی نیلے رنگ کے ملبوسات زیب تن کیے۔تقریب کے دوران رجب بٹ اپنے بیٹے کیوان سلطان کو کافی دیر تک گود میں لیے نظر آئے اور اہلِ خانہ کے ساتھ خوشی کے لمحات سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیوز میں تقریب کی سجاوٹ اور خاندان کے افراد کی شرکت بھی نمایاں رہی۔

رجب بٹ نے بیٹے کی پہلی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے اسے متعدد قیمتی تحائف بھی دیے۔ ان تحائف میں سونے کے زیورات، کھلونے اور ایک گاڑی شامل ہیں۔ دستیاب ویڈیو میں رجب بٹ کو کیوان کو سونے کے زیورات پہناتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔تقریب کے دوران کیوان سلطان کی پہلی سالگرہ کے موقع پر خاندان کے افراد نے بھی خوشی کا اظہار کیا، جبکہ نیلے تھیم اور خصوصی سجاوٹ نے تقریب کو مزید نمایاں بنا دیا۔