سیالکوٹ (خصوصی رپورٹ )پسرور کے شکاری نے دریائے راوی سے 50 کلو سے زائد وزنی کھگا مچھلی پکڑ لی۔ استاد الفت کی جانب سے پکڑی جانے والی مچھلی کی لمبائی تقریباً 5 فٹ بتائی جا رہی ہے ،اس مچھلی کو مقامی طور پر کھگا کہا جاتا ہے جبکہ عمر تقریباً 20 سال بتائی جا رہی ہے ۔