ٹوکیو (آئی این پی)ٹوکیو کی مچھلی منڈی میں بلیو فِن ٹیونا فش کی روایتی نیلامی ہوئی،دوسو چھہترکلوگرام وزنی ٹیونا مچھلی تیرہ لاکھ میں فروخت ہوگئی۔جوتاریخ کی دوسری مہنگی ترین مچھلی بن گئی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیونا فِش کو ایک ہول سیلرکمپنی اورسوشی ریسٹورنٹ نیمشترکہ طور پرخرید لیا۔ سب سے مہنگی ٹیونا فِش دو ہزار انیس میں اکتیس لاکھ ڈالر میں فروخت ہوگئی تھی،ٹیونا فِش کا گوشت روایتی جاپانی کھانے سوشی میں استعمال ہوتا ہے۔