200 طلبہ اور طالبات کا اجتماعی نکاح ،دعا میں دین کی شمع کے لاکھوں پر وانوں نے شرکت کی ، ہر آنکھ اشکبار
آئندہ نسلوں کو دین کا پیغام پہنچانا امت کی ذمہ داری : زبیر الحسن ،ربیع الحق ، ابراہیم دیولہ،عبدالرحمن کا خطاب
لاہور،رائیو نڈ ( کرائم رپورٹر)رائے ونڈ تبلیغی اجتماع دعا کیساتھ اختتام پذیر ہو گیا اختتامی دعا مولا نا ابرا ہیم نے کروائی،دعا سے قبل مولانا ابراہیم نے پنڈال میں بیٹھے ہوئے مجمعے کو ہدایات بھی جاری کیں۔ دعا میں لاکھوں دین کی شمع کے پر وانوں نے شرکت کی۔دعا کے وقت ہر آنکھ اشکبار تھی اور اپنی نیک دلی خوہشات کی تکمیل کے لئے اللہ کے حضور ہر شخص گڑ گڑا کراس کی رحمت کا طلب گار تھا۔ اختتامی اجتماعی دعا کے چند کلمات یہ ہیں،اے اللہ ہماری مغفرت فرمادے،اے اللہ جس کام کیلئے تو راضی ہے ہمیں زیادہ سے زیادہ اس کا م کا پابند بنادے،اے اللہ ہماری آخرت کو آسان بنادے،اے اللہ تمام پریشانیوں کو دور فرما۔اے اللہ بیماروں کو صحت عطا فرمادے،اے اللہ ہم سے جو غلطیاں کوتاہیاں ہو گئی ہیں مغفر ت فرمادے،اے اللہ ہماری آخرت کو آسان آسان بنادے،اے اللہ جہنم کی سزا سے ہم تیری پناہ مانگتے ہیں،اے اللہ دنیا کے فتنوں سے تیری پناہ مانگتے ہیں، اے اللہ دنیا میں دین کی ہوائیں چلا دے۔اے اللہ ہماری خطاؤں اور سیاہ کا ر یو ں کو معاف فرمادے۔اے اللہ تو ہمارا بن جا اور ہمیں اپنا بنا لے۔اے اللہ ہمارے گناہوں اور بدا عمالیوں پر در گزر فرما دے۔اے اللہ دنیا میں اسلام کا بول بالافرما دے۔اے اللہ ہمیں نبی اکرم ٓ کی سنتوں کو زندہ کرنے والا بنادے۔اے اللہ ہمیں دین پر چلنے کی توفیق عطا فر مادے،اے اللہ ہماری دعاؤں کو قبول فرما دے اجتماعی دعا سے قبل مولانا ابراہیم نے پنڈال میں بیٹھے ہوئے مجمع کو ہدایات بھی جاری کیں جس میں اپنی زندگی اللہ اور اس کے رسول ٓ کے بتائے ہو ے طر یقو ں پر گزانے پر تلقین کی، قبل ازیں رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کی خطاب کرتے ہوئے مولانا ربیع الحق (بنگلہ دیش)،بھائی فاروق بنگلور، مولانا عبدالرحمان (بمبئی)،مولانا زبیر الحسن آف انڈیا، مولانا ابراہیم دیولہ ودیگر نے علمانے کہا کہ اللہ نے دعوت و تبلیغ کا پیغام نبی اکرم ٓ کے ذریعے پوری امت تک پہنچایا ،یہ پیغام تمام زمانوں کے لئے تھا ،اس پیغام کو آنے والی نسلوں تک پہنچانا اب امت محمدیہ ٓ کی اولین ذمہ داری ہے اور یہ اجتماع اس پیغام کو سمجھنے اور سمجھانے کی تربیت گاہ ہے۔ یہ دنیا موت کی تیاری کی جگہ ہے ،انسان جو کچھ بھی کرے صرف یہ سوچ کر کرے وہ آخرت کی تیاری کررہا ہے تو اللہ سارے مسائل ختم کردے گا۔ دین سیکھنے میں پہل کرنے والوں کیلئے اللہ نے جنت کی بشارت دی ہے ، آئو اس نیک مشن کو پورا کرنے کیلئے خود کو دعوت وتبلیغ کیلئے کرنیکاعہد کریں تاکہ کل رب العزت کے دربار میں یہ کہہ سکیں کہ ساری زندگی گناہ اور غفلت میں گذاردی لیکن تیری راہ پر تیرے مقرب حضرات کی تقلید کرتے ہوئے میں نے بھی دین سیکھنے اور سکھانے کی کوشش کی تھی۔ تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلہ کے دوسرے روز شرکا کی تعداد4لاکھ سے تجاوز کرگئی، شہرسمیت ریلوے سٹیشن پر سخت سکیورٹی انتظامات ،ایس پی صدر ڈاکٹر غیور اختر نے پنڈال اور ریلوے سٹیشن پر سکیورٹی کا جائزہ لیا،سی ٹی او لاہور عمار ہ اطہرنے منتظمین اجتماع سے ملاقات کی اور انتظامات بارے استفسار کیا، ٹریفک کیمپ آفس کا وزٹ کیا، اجتماع میں 200کے قریب طلبہ اور طالبات کے اجتماعی نکاح ہو ئے ، اجتماع میں سخت چیکنگ، وال تھروگیٹ سے انٹری و شناختی کارڈ چیک کیاجارہاہے، جبکہ دوسرا مرحلہ7نومبر کوبعد نماز عصر امیر جماعت مولانا نذرالرحمن کے بیان سے شروع ہوگا جس میں حلقہ نمبر4فیصل آباد، بیرون ملک سمیت،حلقہ نمبر7سوات,حلقہ نمبر10ڈی آئی خان،حلقہ نمبر15سندھ کراچی سے مندوبین شرکت کرینگے