حیدر آباد (سپورٹس ڈیسک)حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم میں قائم بیڈمنٹن اور ٹینس ہال 14 سال سے ویران پڑے ہیں۔ہال میں موجود اسٹینڈز، کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، ہال کی عمارت کی حالت بھی خستہ حال ہوچکی ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا کہ ہال کو جدید طرز پر دوبارہ بحال کرنے کے لیے تجویز دی گئی تھی لیکن فنڈز دستیاب نہ ہوسکے۔ اب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بحالی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔حیدر آباد میں بیڈمنٹن اور ٹینس کے کھلاڑیوں کے لیے 1993 میں نیاز اسٹیڈیم کے احاطے میں بیڈمنٹن ہال تعمیر کیا گیا۔2012 میں آخری سندھ گیمز کے انعقاد کے بعد یہ کورٹ عدم توجہی کا شکار ہوگئے ہیں، بیڈمنٹن ہال میں ہر طرف تباہی کے آثار نمایاں ہیں، ہال میں موجود اسٹینڈز، کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ پھوٹ چکے ہیں جبکہ عمارت کی حالت بھی خستہ ہوچکی ہے۔بیڈمنٹن کورٹ کے در و دیوار بوسیدہ اور فرش بھی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جس کے باعث کھلاڑیوں کے لیے یہاں کھیلنا ممکن نہیں رہا۔