ٹوئن سٹی بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ بحریہ کالج نے جیت لی

 بیڈمنٹن انڈر15بوائز میں ارسل نے گولڈ اور یاسین نے سلور میڈل حاصل کیا،میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)یس رائل ایکس ٹوئن سٹی بیڈمنٹن و ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کا شاندار انعقاد، بحریہ کالج نیول اینکریج کیمپس نے چار گولڈ میڈلز کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ شہبازشریف سپورٹس کمپلیکس میں یوتھ ایجوکیشن اینڈ سپورٹس ویلفیئرسوسائٹی کے زیراہتمام اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے منعقدہ یس رائل ایکس ٹوئن سٹی چیمپیئن شپ میں بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے انڈر12اور انڈر 15مقابلے ہوئے۔ بیڈمنٹن انڈر15بوائز میں ارسل نے گولڈ اور یاسین نے سلور میڈل حاصل کیا۔ بیڈمنٹن انڈر15گرلز میں ماہم نے گولڈ اور ماہین نے سلور جبکہ انڈر12گرلز میں نجف فہد نے گولڈ اور قصہ فاطمہ نے سلور میڈل حاصل کیا۔ ٹیبل ٹینس انڈر15بوائز میں حیدر شہزاد نے گولڈ اور عثمان خاور نے سلور جبکہ انڈر15گرلز میں قصہ فاطمہ نے گولڈ اور عائشہ فاروقی نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ مہمان خصوصی ڈی ایس اوراولپنڈی شمس توحید عباسی نے مطاہرسہیل، ندیم ساجد، ملک طاہر،ملک محمد ساجد اعوان، عائشہ شعبان، سویراخان، جویریہ اور دیگر آفیشلز کے ہمراہ میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔